...

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی

تشکر نیوز: صوبہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتاہے۔

 

 

کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.