تشکر نیوز: ایسٹ، تھانہ شاہراہِ فیصل پولیس کا خفیہ طور پر چلنے والے گیسٹ ہاؤس/فحاشی کے اڈے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی ایسٹ ملزمان گلشنِ محمود سوسائٹی بلاک 10 کے علاقے میں خفیہ طورپر گیسٹ ہاؤس/فحاشی کا اڈا آپریٹ کررہے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون مکان قائم فحاشی کے اڈے پر کارروائی کرکے 06 ملزمان اور 06 خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا۔ گیسٹ ہاؤس/فحاشی کا اڈہ ملک یاسر نامی ملزم کا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 عدد موبائل فونز اور 6 ہزار نقدی جامع تلاشی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 374/2024 بجرم دفعہ 294/34 درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں کامران ولد فضل کریم، نعمان ولد مقصود، اویس ولد عالم، یاسر ولد انور، حسن ولد عدنان، طاہر ولد محمد بلال جبکہ خاتون ملزمہ میں فاطمہ دختر سعید، حمیرہ زوجہ مختیار، سحر دختر خالد، گلشن دختر امین حمیرہ زوجہ غلام اور سحر دختر خالد شامل ہیں۔