44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ مقابلے اختتام پذیر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت

جہلم (تشکر نیوز): 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ مقابلے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، جس میں 2 ہزار سے زائد شوٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد 14 اکتوبر سے 28 نومبر تک کیا گیا، جس میں پاک فوج، نیوی، ایئر فورس، سول آرمڈ فورسز اور عام شہریوں نے حصہ لیا۔

کراچی سینٹرل میں اے وی سی سی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی خصوصی شرکت کی۔ دونوں اہم شخصیات نے ایوارڈ جیتنے والے شوٹرز اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا۔

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز میچز میں تین مقابلے جیتے، جبکہ پاک فضائیہ نے سی اے ایس مقابلہ اپنے نام کیا۔ پاکستانی فوج نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔

اس کے علاوہ، مختلف اعزازات میں پاک فوج کی کامیابیاں بھی نمایاں رہیں، جن میں ‘دی ماسٹر ایٹ آرمز’ ٹرافی پنجاب رجمنٹ کے سپاہی آفتاب احمد کو دی گئی۔ شوٹنگ کے معیار کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شوٹنگ کی مہارت ایک پیشہ ور سپاہی کی پہچان ہے اور یہ فوجی تربیت کا اہم حصہ ہے۔

 

 

اختتامی تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

64 / 100

One thought on “44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے شوٹنگ مقابلے اختتام پذیر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!