...

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کے موقع پرشہر کراچی اور صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ آخری عشرے اورخصوصاً شب قدر کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کے لیے رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے۔ آخری عشرے اور عید الفطر کی تیاریوں کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمرشل ایریازاور تفریحی مقامات میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کومزید بڑھا دیاگیاہے۔
  عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرزمددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.