شہر بھر میں اب تک 22 ہزار سے زائد مین ہولز کورز لگائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین

کراچی:(تشکر نیوز ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن حکام نے شہر بھر میں اب تک 22 ہزار سے زائد مین ہولز کورز لگائیں ہیں اور واٹر کارپوریشن مستقبل میں مزید 20 ہزار مین ہولز کورز لگانے کا ارادہ رکھتی ہے،

اس حوالے سے چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سیوریج کی زیر نگرانی اب تک 12 ہزار مین ہول کورز نصب کیے جا چکے ہیں اور 10 ہزار مین ہولز کورز متعلقہ یوسی چیئرمین کی نشاندھی پر لگائیں گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر یو سی چیئرمین کے تعاون سے مختلف علاقوں میں مین ہولز کورز لگائے جا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہو یا کسی بھی فورم کی طرف سے نشاندھی کی جاتی ہے تو وہاں پر واٹر کارپوریشن حکام فوری طور پر مین ہولز کورز لگا دیتے ہیں،

اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے اپنے جاری ایک پیغام میں شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مین ہولز کورز لگانا واٹر کارپوریشن کی زمہ داری ہے لیکن مین ہولز کورز کو چوری ہونے سے بچانا واٹر کارپوریشن کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی زمہ داری ہے اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ مین ہولز کورز چوری کرنے والے عناصر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں کیونکہ کراچی شہر ہمارا ہے اور اس کی ترقی اور بہتری کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے اس سلسلے میں شہریوں کو چاہیے کہ وہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!