بفرزون میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

  کراچی (تشکر نیوزٰ)  تیموریہ پولیس نے بفرزون میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، مارے جانے والے ایک ڈاکو کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت 5 مقدمات سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ عبدالرشید لودھی نے بتایا کہ بفروزن سیکٹر 16 اے کے بی آر ندی کے قریب دوران گشت موٹر سائیکل پر مشتبہ افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ڈاکو موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، انہوں نے بتایا کہ مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت فیصل اور ناصر کے نام سے گئی۔

ملزمان کے قبضے سے پولیس نے 2 پستول ، لوڈ میگزین اور سچل کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ڈکیت ناصر کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور اس کے خلاف سال 2022 میں عزیز آباد تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جس میں سے ایک میں اقدام قتل، پولیس مقابلے اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ہلاک ڈاکو کے خلاف تیموریہ تھانے میں سال 2023 میں 3 مقدمات اقدام قتل، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!