نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ،لاکھوں افرادکو نوٹس جاری

 ایف بی آر نے قابل ٹیکس آمدنکے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر آٹھ لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کے تحت پندرہ لاکھ کے لگ بھگ افرادسے متعلق تفصیلات اکٹھی کی،جن کی کراس میچنگ کی جارہی ہے جس میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پرنوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے مرتب کردہ منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

لک بھر میں قائم کئے جانے والے 145ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز بھی فعال ہوچکے ہیں ۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کا سراغ لگارہے ہیں اور انکی فہرستیں مرتب کرکے متعلقہ ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کو بھجوائی جارہی ہیں جہاں ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس انکے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

ابتدائی طور پر نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں جس کے بعد بھی جولوگ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائیں گے قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے بجلی،گیس کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے اور ان کے نام پر جاری ہونے والی سمیں بھی بلاک کردی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!