دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ایسٹر کا تہوا منا رہی ہے۔ ایسٹر کے سلسلے میں پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، چاروں صوبے میں موجود گرجا گھروں کو قمقمی روشنیوں سے سجایا گیا۔

خواتین، بچوں اور مردوں کی بہت بڑی تعداد نے گرجاگھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کی، گرجا گھروں میں کی جانے والی عبادات میں ملکی سلامتی، امن و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

اس کےعلاوہ کیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن سٹی میں میسحی برادری کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے شرکت کر کے خصوصی دعا کروائی۔

اس دوران شمعیں بھی روشن کی گئیں، دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے سلامتی، امن اور خوشحالی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

اس تہوار کی دنیا بھر سے کچھ تصاویر نیچے شئیر کی گئی ہیں۔

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس  نے شرکت کر کے خصوصی دعا کروائی

مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے شرکت کر کے خصوصی دعا کروائی

کراچی میں پاکستان کے ٹرنیٹی کیتھیڈرل چرچ میں ایک خاتون ایسٹر سنڈے کی تقریب میں موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز

کراچی میں پاکستان کے ٹرنیٹی کیتھیڈرل چرچ میں ایک خاتون ایسٹر سنڈے کی تقریب میں موجود ہیں—فوٹو: رائٹرز

یورپ میں لوگوں نے موم بتیاں جلائی ہوئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

یورپ میں لوگوں نے موم بتیاں جلائی ہوئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

نیروبی میں نوجوان اور بوڑھے ایک ساتھ مل کر موم بتیاں روشن کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

نیروبی میں نوجوان اور بوڑھے ایک ساتھ مل کر موم بتیاں روشن کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

نیروبی میں پادریوں ن چرچ کے باہر آگ جلا کر رسومات کا آغاز کیا—فوٹو: رائٹرز

نیروبی میں پادریوں ن چرچ کے باہر آگ جلا کر رسومات کا آغاز کیا—فوٹو: رائٹرز

منیلا میں رات کے وقت ہونے والی تقریبات سے پہلے سفید لباس میں ملبوس بچے دعا کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

منیلا میں رات کے وقت ہونے والی تقریبات سے پہلے سفید لباس میں ملبوس بچے دعا کررہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!