پاکستان رینجرز، پولیس کی کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سہولت کاری میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلق
کوکاری نندوانی مجرم گروہ سے ہے۔

چھاپہ سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے 18مارچ 2024کو استاد اللہ رکھیو نندوانی کے قتل میں ملوث سہولت کار ہاسو بنگلانی اور یاسین بنگلانی کی گرفتاری کے لیئے مارا گیا۔دوران آپریشن مجرموں کی کمین گاہوں کو تباہ اور 9مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکیا گیاہے۔پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے مرکزی ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا
جائے گا۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!