...

’جنگ سے پہلے میں خوبصورت تھی، اب نہیں ہوں‘، ننھی فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل

7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی جنگ نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ کشیدہ صورتحال میں بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے، چاروں طرف تباہی دیکھ کر فلسطینی بچے مختلف انداز میں اپنا تجربہ شئیر کررہے ہیں، ایسے میں ایک ننھی بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے شئیر کی گئی جن میں ٹی آر ٹی ورلڈ، الجزیرہ وغیرہ شامل ہیں، بچی کی گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس وقت رفع شہر میں ہے جہاں لاکھوں بے گھر شہری خوف میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ننھی بچی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کس طرح غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نے اسے ’برباد‘ کر دیا اور اس کے پاس واپس جانے کے لیے کچھ نہیں بچا۔

جب کسی نے بچی سے جنگ کے بارے میں پوچھا تو بچی نے کہا کہ ’یہ بہت بُری چیز ہے، جب سے جنگ شروع ہوئی ہے، میری شکل بھی بُری ہوگئی ہے۔‘

ننھی بچی اپنی بات مکمل کرنے کے دوران اپنے ہاتھ کے اشارے سے بھی کہتی ہے کہ ’جنگ سے پہلے میں خوبصورت تھی، میری زندگی بہتر تھی لیکن اب تباہی اور موت کی وجہ سے ہم سب بدصورت ہو گئے ہیں، جنگ نے ہمیں برباد کر دیا ہے۔‘

 

 

انہوں نے کہا کہ ’ جب ہم غزہ سے باہر نکل گئے تب بھی حالات بہتر نہیں ہوئے، میں وہاں واپس نہیں جانا چاہتی، وہاں نہ بجلی ہے، نہ خوراک، نہ بنیادی ضروریات، میں وہاں کیوں جاؤں؟ میرے والد کو بھی اسرائیلی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.