صائمہ ٹاور میں چھاپہ، حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک بے نقاب

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی، شرف آباد او صائمہ ٹاور میں نجی شپنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ

شپنگ کمپنی فریٹ فارورڈنگ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور چینی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث

کمپنی مالک بیرونِ ملک سے کراچی میں ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلا رہا تھا، ترجمان ایف آئی اے

کراچی میں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی شرف آباد اور صائمہ ٹاور میں نجی شپنگ کمپنی کے آفس میں کی گئی۔۔شپنگ کمپنی فریٹ فارورڈنگ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور لوکل امپوٹرز کو چینی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہے۔۔کمپنی مالک بیرونِ ملک سے کراچی میں ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلا رہا تھا۔۔کمپنی کے دفتر سے چینی کرنسی کی مبینہ غیرقانونی فروخت کا ریکارڈ برآمدکرکے قبضے میں لے لیا گیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!