پاکستان کا حیدر ۔۔ جدید ترین ٹینک کی تعارفی تقریب آرمی چیف کی خصوصی شرکت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

حیدرٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی اورجنگی صلاحیتوں کےحامل ہیں، تقریب میں چینی سفیر بھی موجود

آرمی چیف کا ہوی انڈسٹریزٹیکسلا کا دورہ،اہم سنگ میل کی کامیابی پرافسران اور افرادی قوت کو مبارکباد
حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت کا حامل ہے، آئی ایس پی آر
ٹیکسلا () جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ چین اور پاکستان کے اشتراک سے تیار حیدر ٹینک کی تعارفی تقریب ۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کا دورہ کیا۔حیدرٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں چینی سفیربھی موجودتھے۔حیدرٹینک چین اورپاکستان کےاشتراک سےمقامی طور پرتیارکئےگئے۔حیدرٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی اورجنگی صلاحیتوں کےحامل ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں چینی سفیر، چینی کمپنی نورینکو کے اہم حکام اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت کا حامل ہے۔اس میں قابل ذکر فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات ہیں۔ حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے اندر دیگر مینوفیکچرنگ سہولیات کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف نے اہم سنگ میل کی کامیابی پرافسران اورافرادی قوت کےعزم کوسراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!