عورت کو دیکھا نہ بچے کو 63دن میں 33 شہری جان سے گئےکراچی ڈاکووں کے نشانے پر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی میں اب ڈاکو نہ خاتون کو دیکھتے اور نہ ہی بچوں کو ۔

مزاحمت نہ بھی ہو اگر ذرا سا خطرہ بھانپ لیں تو گولی چلانے سے دریغ نہیں کرتے ۔۔ سال 2024 کے دوماہ اور پانچ دن یہ بے لگام ڈاکو کراچی میں خاتون اور معصوم بچی سمیت 33 شہریوں کی جان لے چکے ہیں ۔جنوری میں 12 شہری ڈاکووں کی بے رحم گولیوں کانشانہ بنے ۔۔ 2جنوری کو میمن گوٹھ میں عبد الکریم ۔۔ سائٹ سپر ہائی وے پر امین زادہ ۔۔۔ 3 جنوری کو اتحاد ٹاؤن میں عدنان ۔۔ 9جنوری کو مبینہ ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور غلام حسین ۔

11جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں فیض محمد ۔۔ 14جنوری کو موچکو میں مزمل ۔۔ 16جنوری کو سی ویو پر عدنان رند ۔۔ 18 جنوری کو زمان ٹاؤن میں میٹرک طلبعلم ایان۔۔ اور سولجر بازار میں عبدالستار ۔۔۔ انتیس جنوری کو نیو کراچی میں تاج محمد ۔۔ مبینہ ٹاؤن میں کامران ۔۔ اور نیو کراچی میں پھل فروش قل محمد کی جان لی۔۔ فروری میں بھی ڈاکو شہریوں کی جان لیتے رہے اور 20شہریوں کو موت کی نیند سلادیا جس میں یکم فروری کو سمن آباد میں سرکاری افسر فرحان ۔۔ سہراب گوٹھ میں شیر گل ۔۔ چھ فروری کو اورنگی ٹاؤن میں سہیل ہاشمی ۔۔ بارہ فروری کو تین ہٹی پر نوجوان اور لانڈھی راہگیر خاتون دل مرجان ۔۔ تیرا فروری کو نارتھ کراچی میں کانسٹبل واحد ۔۔ پندرہ فروری کو سپر ہائی وے پر رقعیہ نامی خاتون ۔۔ سترا فروری کو ناظم آباد میں اسامہ ۔۔ اٹھارہ فروری کو شرافی گوٹھ میں اطہر حسین ۔۔

اکیس فروری کو شاہ فیصل کالونی میں جاوید اقبال ۔۔ کورنگی زمان ٹاؤن میں خالد ۔۔ اورنگی ٹاؤن میں یامین ۔۔ اور پرانی سبزی منڈی پر غلام مصطفیٰ ۔۔ تیئس فروری کو اورنگی ٹاؤن میں سہراب عالم ۔۔ پیرآباد بنارس پل پر دو سگے بھائی معیز اور عبدالمنان ۔۔ اور زمان ٹاؤن میں دو سالہ حرین ۔۔ پچیس فروری کو سعودآباد میں نبیل احمد ۔۔ ستائیس فروری کو گبول ٹاؤن میں چوکیدار شبیر۔۔۔ اور انتیس فروری کو سچل میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری بوائے وقاص کی جان لی۔ جبکہ رواں ماہ تین مارچ کو کلفٹن پنجاب چورنگی پر نجی سیکیورٹی گارڈ ظہور ۔۔ اور چار مارچ کو کورنگی اللہ والا ٹاون میں نجی یونیورسٹی کے طالبعلم لاریب کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔چھ مارچ کو بائیس سالہ لاریب کی کتاب کی رونمائی تھی۔ جوان بیٹے کی موت پر ماں بھی جیتے جی مرگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!