ایس آئی یو/ سی آئی اے کی کاروائی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی۔

مؤرخہ 2024-03-06

ایس آئی یو/ سی آئی اے کی کاروائی

گھروں میں چوریاں کرنے والے گینگ کا ایک کارندہ گرفتار اور چوری شدہ سامان برآمد

مورخہ 2023-12-03 کو بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر سے نامعلوم چوروں نے کیش، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور موبائل فون چوری کیے تھے۔

اس وقوعہ کا مقدمہ الزام نمبر 557/2023 بجرم دفعہ 380/458/34 ت پ تھانہ گڈاپ سٹی میں درج ہوا تھا جس کی تفتیش افسران بالا نے ایس آئی یو کے سپرد کی تھی۔

ایس آئی یو نے چوری کی اس واردات میں ملوث گینگ کے ایک کارندے اسماعیل ولد مومن کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے چوری شدہ 03 عدد بیش قیمتی گھڑیاں اور دو عدد طلائی انگوٹھیاں برآمد۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن میں کئی چوری کی وارداتیں کی ہیں۔

قبل ازیں بھی ملزم تھانہ درخشاں کے دو مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزم کے انکشافات کے بابت متعلقہ تھانوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ملزم مزید تفتیش جاری ہے۔

جنيد احمد شیخ، پی ایس پی
ایس ایس پی، ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!