پی ایس ایل پریزینٹر کی کراچی میں رکشے کی سواری 

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ ایر ہالینڈ پاکستان سپر لیگ کے کئی سیزن کور کرچکی ہیں اور اس دوران وہ مختلف شہروں کا دورہ کرکے اپنے ٹور سے لطف اندوز بھی ہوتی ہیں جہاں وہ لوگوں سے کھل مل جاتی ہیں۔

ایرن ہالینڈ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ کی مختلف تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور مداح ان کے مشرقی لباس کی تعریف بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے ایک رکشہ کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی۔

2013 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل پانے والی ایرن ہالینڈ نے کراچی کی سڑکوں پر گھومتے رکشے کی سواری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ آجاؤ چلیں!۔

اس سے قبل ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران متعدد درگاہوں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا، جس کی تصویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!