فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا۔

دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ایپلیکیشنز فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر میں تکنیکی مسائل کے باعث صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔

صارفین کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی صارفین نے فیس بک بند ہونے کی شکایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!