اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں اسحاق ڈار کے بجائے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو افسر کو مشیر خزانہ بنانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے دو دن میں حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے جب کہ پارٹی کی سینئر قیادت کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں اور سی ای او حبیب بینک محمد اورنگزیب کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خواجہ آصف کو وزیر دفاع مقرر کرنے کا امکان ہے جب کہ سردار یوسف مذہبی امور، عرفان صدیقی اور امیر مقام کو بھی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعت، رانا ثنا اللہ کو مشیر داخلہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ اعظم نذیر تارڑ ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، نصیر سدھو کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے امین الحق ، آئی پی پی کے علیم خان اور ق لیگ کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ کا حصہ بنانے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  رانا مشہود ، عابد شیر علی، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو بھی معاون خصوصی اور مشیر لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ریاض پیرزادہ، حنیف عباسی ، نوشین افتخار اور انوشہ رحمان کو بھی وفاقی کابینہ میں ذمہ داریاں سونپنے پر غور ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!