ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 7 سو روپے ہوگئی

ملک میں گزشتہ روز کی نسبت سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

جیم اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت  900 روپےبڑھکر2 لاکھ 15 ہزار 7 سو روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 772 روپےمہنگا ہوکر 1 لاکھ 84 ہزار 928 روپےکا ہوگیا،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2057 ڈالر فی اونس پر چلاگیا۔

گزشتہ روزسونے کی قیمت میں 11 سو روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2570 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!