لوگوں کو علاج کیساتھ احتیاط پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،سلیم مانڈوی والا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

 

 

حکومت کو صحت کی صورتحال بہتر کر نے کیلیے بہتر اقدامات کر نے ہوں گے،ظفر مرزا
شائن ہومینِٹی کی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب،ڈاکٹر سلمان نقوی، ڈاکٹر اصغر نقوی کا خطاب
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائاور سابق ڈپٹی اسپیکرسینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ صرف علاج پر کام کرتے ہیں،احتیاط پر توجہ نہیں دی جاتی۔ جب کہ سابق وزیر اعظم کے خصوصی مشیر براے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کو صحت کی صورتحال بہتر کر نے کے لیے بہتر اقدامات کر نے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شائن ہومینِٹی کی جانب سے سالانہ فنڈ ریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شائن ہومینِٹی کے بانی ڈاکٹر سلمان نقوی،شائن ہومینِٹی کے بورڈ ممبرڈاکٹر اصغر نقوی،چیئر مین قلب عباس، سی او او فہیم خان،نائلہ احمد،ڈاکٹر فروا،حریم بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں لوگ زیادہ بیمار ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے پینے اور دیگر حوالے سے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں، لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے لوگ کم بیمار ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف علاج پر کام کرتے ہیں اور احتیاط پر توجہ نہیں ہوتی ہے۔ ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں صحت کی جو صورتحال ہے اس حوالے سے شائن ہومینِٹی کا کردار قابل تعریف ہے، ایسے اداروں سے نہ صرف دیگر اداروں بلکہ حکومت کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے،اس سے ہم صحت کی صورتحال بہتر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر شائن ہومینِٹی کے بورڈ ممبر ڈاکٹر اصغر نقوی نے کہا کہ شائین ہومینِٹی گزشتہ 10 سالوں سے اندرون سندھ کے ایسے علاقوں میں کام کررہی ہے جہاں دیگر اداروں بہت کم کام کرتے ہیں، اندرون سندھ کے بعد اب ہم کے پی کے میں بھی کام کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہم نہ صرف بیماریوں کا الیکٹرونک ڈیٹا جمع کررہے ہیں بلکہ ہمیں مدد ملتی ہے کہ جن علاقوں میں بیماریوں کا تناسب کیا ہے اور اس کے لیے کون سے اقدامات ضروری ہیں۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے روٹری کلب سن سیٹ پلاٹینیم کی صدر سرور پیش امام نے کہا کہ شائن ہومینِٹی بہت ضروری کام کررہا ہے اور انتہائی حیران و پریشان کرنے والے اعداد شمار بتاتے ہیں،ہمیں صحت کے شعبے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔سہیل جاپان والا نے کہا کہ شائن ہومینِٹی بہت ہی شاندار کام کررہا ہے، شائن ہومینِٹی جیسی دیگر این جی اوز کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!