شمالی وزیرستان؛ تحصیل میرعلی میں طلباء کا پاک فوج کیساتھ یادگار دن

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

طلباء فوجی ساز و سامان دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔

طلباء فوجی ساز و سامان دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے اورپاک فوج میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا،طلباء کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس دن کامقصد شمالی وزیرستان کےطلباء کو پاک فوج کی روزمرہ کی مصروفیات ،جدید ساز و سامان کے متعلق معلومات اورقیام امن کے لیےدی جانےوالی قربانیوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!