تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کا فیصلہ دبئی ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں ہوا۔
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبرتک کھیلا جائے گا۔
اس ایونٹ میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
جبکہ بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلادیش نے بھی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔