یوسف پلازہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ: 26 فروری 2024

ملزم سوزوکی لوڈنگ میں کارٹن میں لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین روڈ شاہراہِ پاکستان بلاک 16 فیڈرل بی ایریا میں کاروائی کرکے ملزمان شیراللہ ولد بہادر اور سمیع اللہ ولد امان اللہ کو گرفتار کیا۔

سوزوکی لوڈنگ سے 70 عدد کارٹن میں مختلف سامان اسپئر پارٹس و الیکٹرانکس آئٹم شامل ہے۔

ملزمان کو 54 Cr.Pc کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ برآمدہ سامان و سوزوکی کو زیر دفعہ 550 Cr.Pc کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم، برآمدہ سامان و سوزوکی کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل(ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!