...

گزری پولیس کی بروقت کاروائی، DHA میں واقع بند گھروں کے تالے کاٹ کر چوری کے متعدد ورداتوں میں ملوث گینگ میں شامل تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ضلع ساؤتھ پولیس
26 فروری 2024ر

ملزمان DHA فیز 7 خیابان عباسی پر واقع ایک بنگلے کا تالا کاٹ کر چوری کے لئے بنگلے میں داخل ہوۓ

واقعے کی خفیہ اطلاع پر گزری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ولد ہاشم، نعمان ولد سرفراز احمد اور شاہرخ ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے قبضے سے تالا کاٹنے کے لیے کٹر، پلاس، پیچکس اور چوری شدہ 1 عدد ایل ای ڈی، 1 عدد ایئر کنڈیشنر و دیگر گھریلو سامان برامد کر لیا گیا ہے

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی DHA کے مختلف علاقوں سے اسی نوعیت کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے سابقہ کریمینل ریکارڈ کی چیکنگ اور تفتیش کا عمل جاری ہے

 

 

ترجمان
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.