تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
مجھے امیدہے کہ آپ اس ادارے کے لئے اثاثہ ثابت ہونگے۔ آئی جی سندھ
6 ہفتوں پر مشتمل تربیتی سیشن کے اختتامی تقریب سے خطاب۔
سکرنڈ پولیس ٹریننگ سینٹر کے 30 انسٹرکٹرز نے کورس میں حصہ لیا۔
کراچی23,فروری 2024:-
شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد میں منعقدہ 6ہفتوں پرمشتمل 3 تربیتی کورس امروز اپنے اختتام کو پہنچا۔اس خصوصی کورس میں ٹیکٹیکل ٹریننگ کے تحت انسداد دہشت گردی, ٹیکٹیسز اور ویپن ہینڈلنگ اور شوٹنگ جیسی صلاحیتوں پر اپنی گرفت اور دسترس کو مزید غیرمعمولی بنانیکے حوالے سے ماہر اساتذہ اکرام نے اپنی سیرحاصل معلومات, تجربات اور تجزیوں پر مشتمل لیکچرز اورتربیتی مشقوں سے شرکاء کو مسفید کیا۔مزکورہ تربیتی کورس کی تکمیل کے حوالے سے سی پی او میں قائم اسکول آف فائنانس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی اور ان میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔
تقریب میں ایڈشنل آہی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی ٹریننگ،کمانڈنٹ شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد کے علاوہ دیگرپولیس افسران اور ٹرینرز موجود تھے۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ رفعت مختارراجا نے کہا کہ استادکوخوشی تب ہوتی جب اس کا شاگردحقیقی دنیا میں اس کی دی گئی تربیت کا صحیح اور معنی خیزاستعمال کرتے ہوئے آگے نکل جائے، تعلیم و تربیت کے لیئے کوئی خاص عمر یا وقت مقرر نہیں آپ گر اسے اپنے لیئے لازم بنائیں گے اور نیک نیتی کیساتھ اسکی جستجو میں خود کو مصروف عمل رکھیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ اسے پا نہ سکیں۔آپ لوگوں کو چونکہ اللہ پاک نے ایک خاص منصب سے نوازا ہے تو ایسے امور واقدامات آپکی سروس میں آپکے ساتھ ساتھ چلیں گے بس ضرورت اس امر کی ہوگی کہ آپ اپنی عملی اور پیشہ وارانہ زندگی میں خدمت اور فلاح انسانیت کو اپنا شعار بنائیں۔اس راہ میں چیلنجز اور مشکلات آپ کی راہیں مسدود ضرور کرینگی تاہم آپ نے اپنی محنت لگن اور جہد مسلسل سے آگے بڑھنا ہے اور کامیابی و کامرانی کو اپنا مقدر بنانا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اساتزہ اکرام کو بھی انکی محنت اور لگن پر سراہا اور انکی تعریف کی۔