تھانہ گلشن معمار پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ضلع ویسٹ پولیس، کراچی

پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار اجوا ہوٹل کے قریب کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے ٹینکر میں لوڈ 25000 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

برآمدہ ڈیزل کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 7500000 (75 لاکھ) روپے سے زائد کی ہے۔

ملزمان اسمگلنگ کے دوران جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے تھے، 03 مختلف نمبر پلیٹس بھی برآمد کی گئی ہے۔

اسمگلنگ میں ملوث ملزمان بنام عبدالخالق ولد جان محمد اور اشرف علی ولد مولا بخش کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیاگیا۔

جبکہ برآمدہ ڈیزل اور ٹینکر نمبری JQ-6435 کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان و برآمدہ نان کسٹم پیڈ ڈیزل کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!