تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
گرفتار ملزم عدنان ولد صدیق اللہ کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ
ملزم پیشہ ور عادی منشیات فروش ہے جو کہ اس سے قبل بھی 6 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم دو مقدمات میں مفرور بھی تھا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر سید ظفر علی شاہ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کمیلا چوک کیماڑی سے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
(میڈیاسیل کیماڑی پولیس)