ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا، کرنسی ڈیلرز

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!