لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر 3 مختلف کاروائیوں کے دوران گٹکاماوا، منشیات اور شراب فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 20 فروری 2024

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گٹکاماوا/منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر لیاقت آباد پولیس کا ایکشن

ملزمان کو مین روڈ لیاقت آباد، فردوس اور ڈاکخانے سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزمان کی شناخت گٹکاماوا فروش، محمد شہزاد ولد انیس احمد، منشیات فروش عرفان ایوب ولد محمد ایوب اور شراب نوشی فروش ملزمان کی شناخت آذان ولد کامران، شہباز ولد شکیل، محمد زبیر ولد عبدالغفور اور جاوید ولد یوسف کے ناموں سے ہوئی

ملزمان لیاقت آباد اور اسکے اطراف میں گٹکاماوا، منشیات اور وائن کی فروخت اور سپلائی خفیہ طور پر کرتے تھے

ملزم شہزاد کے قبضے سے 10 پیکٹ تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی

ملزم عرفان ایوب کے قبضے سے 65 گرام چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی

جبکہ ملزمان آذان، شہباز،زبیر اور جاوید کے قبضے سے 4 بوتل شراب، 2 عدد موٹر سائیکل اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 111/2024 گٹکاماوا ایکٹ، 109/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ اور 110/2024 امتناع منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!