گورنر شپ ہمارا حق، دستبردار نہیں ہوں گے: ایم کیو ایم نے واضح کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے  معاملے پر اپنا مؤقف واضح کردیا۔

 ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (نٌ) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لیے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لیے بلیک میل نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!