رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ دوحا میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔
پاکستان شاہینز کی بیٹنگ
پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو 217 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے چار چوکے لگائے۔ اوپنر شامل حسین نے 40 جبکہ عبدالصمد نے 33 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا اے کی سنسنی خیز کامیابی
جواب میں سری لنکا اے نے 42ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکن ٹیم نے آخری وکٹ پر 19 رنز کی شراکت قائم کرکے فتح اپنے نام کی۔
سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا نے 87 رنز بنائے۔ پون رتنائیکے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔