کراچی پولیس کے ٹریفک سیکشن ٹی پی ایکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل فیروز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہوگئے۔
وہ 18 نومبر کو تھانہ ڈاکس کی حدود میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری
حادثے میں ڈیوٹی سے واپس آنے والے پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس حکام کا اظہارِ افسوس
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک نے ہیڈ کانسٹیبل فیروز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔