...

اقرار الحسن پر ریاست مخالف مواد کیس میں فردِ جرم عائد، الزامات سے انکار

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کردی۔

اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عائد الزامات سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

موبائل فون اور آئی پیڈ کی واپسی کی درخواست

اقرار الحسن کے وکلا نے تحویل میں لیے گئے موبائل فون اور آئی پیڈ کی واپسی کے لیے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے وقت یہ آلات تحویل میں لیے گئے تھے۔ تاہم فارنزک تجزیے کے باوجود انہیں واپس نہیں کیا گیا۔

اقرار الحسن کے وکیل نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا موبائل فون بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔ حکام نے فارنزک تجزیے کے بعد فون واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وکیل کے مطابق تاحال موبائل فون واپس نہیں کیے گئے۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔ اس دوران فارنزک رپورٹ بھی موصول ہونے کی توقع ہے۔

عدالت نے اقرار الحسن کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ملزم اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.