فاسٹ فوڈ سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

طبی ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ میں کثیر مقدار میں موجود کیلوریز خطرناک بیماریوں کو جنم دیتی ہیں۔

فاسٹ فوڈ جلدی تیار ہونے والا کھانا ہے جو کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ وغیرہ میں کم وقت میں آرڈر پر دستیاب ہوتا ہے۔ لوگوں کا فاسٹ فوڈ کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، خاص طور پر آج کے دور کی نوجوان نسل فاسٹ فوڈ کو خریدنا اور اس پر زیادہ فضول خرچ کرنا پسند کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان کھانوں میں بہت زیادہ کیلوریز موجود ہوتی ہیں، جو کہ خطرناک بیماریوں کو جنم دیتی ہیں جن میں جسم میں کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا بڑھ جانا شامل ہیں۔

 

 

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استمعال دل کے امراض، گردوں میں تکلیف، موٹاپے میں اضافہ، ذیابیطس کی بیماری، ذہنی تناؤ میں اضافے کا سبب، یادداشت میں کمزوری، مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے، نظام انہضام خراب، جگر کو نقصان پہنچانے کا سبب، جلد پر اثرات اور کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!