محسن نقوی اور چینی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معاونت بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ فعال اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

چینی زبان کی تربیت اور لا انفورسمنٹ سینٹر

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے جلد چینی انسٹرکٹرز پاکستان آئیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم ہونے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے بھرپور تعاون اور تمام مسائل بروقت حل کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی این سی سی آئی اے بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!