شب برأت پرپاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین قبرستان کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے، سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شب برأت کے حوالے سے ابھی تک تاحال اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا گیا ہے،شاہد غوری

کراچی میں متعلقہ ادارے اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں،شاہد غوری
پی ایس ٹی کے تحت زائرین قبرستان کیلئے دودھ،شربت،چائے اور لنگر کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی،شاہد غوری
کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کے اندر اور باہر کی صفائی کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں،شاہد غوری
کراچی ( ) سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ شب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین کے استقبال کے لئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے، استقبالیہ کیمپ اور قبرستانوں کی صفائی وستھرائی اور لاٗئٹنگ کے انتظامات کیلئے متعلقہ اداروں کو تحریری درخواستیں دے دی گئی ہیں،لاکھوں زائرین قبرستان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں پر آکر فاتحہ خوانی کرتے ہیں،کراچی سمیت ملک بھر کے قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں، پاکستان سنی تحریک کے تحت دودھ،شربت،چائے اورلنگر کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی،شب برأت کے حوالے سے ابھی تک تاحال اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی کا کام متعلقہ اداروں کے تحت شروع نہیں کیا جاسکا،متعلقہ ادارے اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ وسیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے محمد مبین قادری،کراچی امیر غلام مرتضیٰ قادری،کراچی رابطہ کمیٹی محمد فرحان قادری،عارف منصوری، محمد فرقان قادری،انور سجاد قادری،محمد عالم قادری،محمد عامر قادری،شہزاد آرائیں،سید رضا بخاری،ودیگر موجود تھے،شاہد غوری نے کہا کہ نے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کے اندر اور باہر کی صفائی کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں،مطلقہ اداروں سے رابطے کرکے راستوں میں جمع سیوریج کے پانی کو ختم کرائیں،انہوں نے کہا کہ شب برأت پر قبرستان جانیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں،شب برأ ت پر عوام اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں،جبکہ غلامان مصطفی ﷺ شب برأت پر قبرستان جاکر سرکار دو عالم ﷺ کی سنت بھی ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرتے ہیں لہذا قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں #

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!