...

کراچی: کاٹھور میں کسٹمز کی کارروائی، 3 کروڑ 47 لاکھ روپے کا بھارتی اسمگل شدہ گٹکا برآمد

کراچی میں پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کاٹھور کے مقام پر مشکوک کنٹینر سے بھاری مقدار میں بھارتی اسمگل شدہ گٹکا برآمد کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاٹھور سے گزرنے والے مشکوک کنٹینر کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس میں سے سفینہ برانڈ کے بھارتی گٹکے کے 12 ہزار 480 ڈبے برآمد ہوئے۔

برآمد شدہ گٹکے کی مالیت 3 کروڑ 47 لاکھ روپے

کلکٹر انفورسمنٹ کراچی فرید سلارزئی کے مطابق برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت 3 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

کسٹمز حکام نے بھارتی گٹکے اور کنٹینر کو ضبط کرلیا ہے۔ واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.