محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس موسمی نظام کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں دھند اور درجہ حرارت کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے، جبکہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔