نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی گٹکاماوا بنانے والے خفیہ کارخانے پر چھاپہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گٹکاماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا ایکشن جاری اور مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کتے ہوئے خفیہ کارخانہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا.

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی گٹکاماوا بنانے والے خفیہ کارخانے پر چھاپہ

گرفتار ملزم کی شناخت محمد حنیف سجیلا ولد ابراہیم سجیلا کے نام سے ہوئی

ملزم نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں خفیہ طور گھر کے اندر گٹکاماوا تیار کر کے فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم کے قبضے سے (1) تیار شدہ گٹکا ماوا 100 کلو گرام،(2) 05 عدد پلاسٹک کے ٹبوں میں سے تیار 200 پڑیاں گٹکا ماوا، (3) ایک کمپیوٹر کانٹا، (4) کھلا تمباکو 02 کلو، (5) چونا 02 کلو، (6) کتھا 02 کلو، (7) خالی ریپروں سے بھرا ہوا ایک شاپر برآمد ہوا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 132/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، اس حولے سےملزم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہیں

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقیPPM, PSP)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!