ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا پرانا گولیمار میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا، چھالیہ اور گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر میٹیریل برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ

مضحر صحت گٹکا ماوا پرانا گولیمار گھاس والی گلی میں واقع خالی مکان میں تیار کیا جارہا تھا۔

دوران کاروائی کارخانے سے 400 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، 170 کلو چھالیہ، 08 کلو پتی، پیکنگ مشین، ڈیجیٹل کانٹا، پیکنگ ریپر اور ٹب، بالٹیاں وغیرہ برآمد ہوئیں۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر مختیار پہنور نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

مضحر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث عیسی اور اشفاق نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔

جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!