صدر برڈ مارکیٹ میں جانوروں سے مبینہ بدسلوکی، متعدد پالتو جانور ریسکیو

صدر برڈ مارکیٹ میں جانوروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پالتو جانوروں کو ریسکیو کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر حاظم بھنگوار کے مطابق برڈ مارکیٹ میں پالتو جانوروں کو انتہائی خراب حالات میں رکھا گیا تھا۔ جانوروں کو حبسِ بے جا میں رکھنے کی بھی شکایات سامنے آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کتوں کے بچوں (پپیز) کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ ایک ہی پنجرے میں کم از کم 10 پپیز رکھے گئے تھے۔

جانوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

حاظم بھنگوار کے مطابق عوامی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے ڈاکٹرز اور متعلقہ ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ریسکیو کیے گئے جانوروں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہاں ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہنا تھا کہ جانوروں کی جان بچانا اور انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے۔ تمام جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!