آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر آگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے بڑھ کر 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 49 ڈالر پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے اوپر برقرار ہے۔