ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی تین جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔

پاک فوج کے ترجمان نے یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

قومی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

نشستوں کے دوران طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف امور پر سوالات کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مدلل اور جامع جوابات دیے۔ انہوں نے قومی و بین الاقوامی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طلبہ کا براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہنا

طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر طلبہ نے افواج پاکستان کو معرکۂ حق کی تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!