وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور برادر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔

آذربائیجان کی کامیابی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے

شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی۔ یہ کامیابی شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پہلے بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ اس کا ساتھ دیتا رہے گا۔ دونوں ممالک کی دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔

باکو کی یومِ فتح پریڈ کا بھی ذکر

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں شرکت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر الہام علیوف کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے اعزاز تھا۔

ان کے مطابق باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔

وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے۔ جنوبی قفقاز کا خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔

انہوں نے صدر الہام علیوف کے نام پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!