قائدآباد پولیس کی کارروائی، غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغان شہری گرفتار

قائدآباد پولیس نے تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 9 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایات پر انٹیلیجنس اور اسپیشل برانچ کے تعاون سے علاقے میں ری میپنگ کا عمل کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 9 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جی سی ٹی افغان کیمپ منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں وطن واپسی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

گرفتار افراد کے نام

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں شامل ہیں:

عبدالوحید ولد بابر خان

عبید اللہ ولد عصمت اللہ

رمضان ولد احمد شاہ

شاکر اللہ ولد عصمت اللہ

شاہد اللہ ولد عصمت اللہ

شبیر احمد ولد عبداللہ

عمران ولد عبداللہ

طارق ولد عبداللہ

عامر ولد عبداللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!