بلدیہ ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس کے قریب ایک کمپنی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس کے ساتھ جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔