...

چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت کا لیگل نوٹس موصول، جواب دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد نوٹس کا جواب دیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ شفافیت بند کمروں کے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔

کرپشن کے الزامات پر مؤقف برقرار

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس موصول ہوا ہے۔ وہ اس کا مکمل اور بھرپور جواب عدالت میں دیں گے۔

انہوں نے پنجاب حکومت میں بدعنوانی سے متعلق اپنے الزامات پر قائم رہنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی گجرات کی تعیناتی سے متعلق الزام من گھڑت ہے۔

چوہدری سالک حسین نے واضح کیا کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان ان کا ذاتی مؤقف ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی حکومت سے علیحدگی کا امکان بھی مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال لیگل نوٹس کا جواب دینا کافی ہے۔

چوہدری شافع کی وضاحت

دوسری جانب چوہدری سالک حسین کے بیان پر چوہدری شافع نے وضاحت جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک نے پنجاب حکومت کا نام نہیں لیا تھا۔ ان کا اشارہ نظام میں موجود بدعنوانی کی جانب تھا۔

چوہدری شافع کے مطابق ممکن ہے چوہدری سالک کے پاس کچھ ایسی معلومات ہوں جن سے وہ آگاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی سے کبھی فاصلہ اختیار کیا ہے اور نہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.