ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے عزیزآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک لسٹڈ منشیات فروش، تین مفرور ملزمان اور ایک زیرِ تفتیش قیدی (UTP) کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایات پر ایس ایچ او عزیزآباد شہباز خان کی سربراہی میں کی گئی۔
منشیات فروش سے آئس برآمد
پولیس نے حسین ولد محبوب کو گرفتار کیا، جس کا نام لسٹڈ منشیات فروشوں میں شامل تھا۔
ملزم کے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 687/2026، دفعہ 9(2)3 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
تین مفرور ملزمان بھی گرفتار
عزیزآباد پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب تین مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اقبال ولد رمضان: مقدمہ نمبر 170/2026، دفعہ 320 تعزیراتِ پاکستان۔
محمد اشرف ولد محمد دین: مقدمہ نمبر 170/2026، دفعہ 320 تعزیراتِ پاکستان۔
سرفراز ولد احمد خان: مقدمہ نمبر 607/2025، دفعہ 489-F تعزیراتِ پاکستان۔
پولیس نے محمد حسن ولد محمد احمد کو بھی دفعہ 54 ضابطہ فوجداری کے تحت گرفتار کیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ لسٹڈ زیرِ تفتیش قیدی (UTP) تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
I could not resist commenting. Very well written!
Wonderful blog! Do you have any recommendations for aspiring
writers? I’m hoping to start my own website soon but I’m a
little lost on everything. Would you suggest starting with a free platform like WordPress or go
for a paid option? There are so many options out there that I’m totally overwhelmed ..
Any suggestions? Cheers!