میر رضا کیس: نئے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 10 روز کی مہلت

میر رضا کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کے لیے عدالت سے مزید وقت طلب کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انہیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔

جے آئی ٹی تشکیل، ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

عدالت میں پیشی کے دوران ڈی ایس پی فرید احمد خان نے بتایا کہ کیس کی جامع اور شفاف تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

کیس فائل 1100 صفحات سے زائد پر مشتمل

تفتیشی افسر کے مطابق کیس کی فائل 1100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات مکمل کی جاسکیں۔

ڈی ایس پی فرید احمد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 روز کی مہلت دی جائے۔ تاہم عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 10 روز کا وقت دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!