بجلی کی بندش: عزیز آباد میں شہریوں کا احتجاج، سڑک بند اور ٹائر نذرِ آتش

عزیز آباد کے علاقے یاسین آباد میں شہید ملت کالج کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے سڑک بند کردی اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بھنگوریہ ٹاؤن میں گزشتہ روز صبح 4 بجے سے بجلی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چند نادہندگان کی وجہ سے پورے علاقے کو بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ٹرانسفارمر بند ہونے پر شہریوں کا احتجاج

مظاہرین نے الزام لگایا کہ متعلقہ ادارے نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے علاقے کا ٹرانسفارمر، جسے پی ایم ٹی بھی کہا جاتا ہے، بند کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ گھروں اور مساجد میں پانی بھی ختم ہوگیا ہے، جس سے مکینوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے طویل بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!