مولانا فضل الرحمان عدم اعتماد کا حصہ تھے، آج الزام لگانا مناسب نہیں، شرجیل میمن

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی پی نے کسی کے کہنے پرنہیں کی جب کہ عدم اعتماد کا مولانا حصہ تھے، آج الزام لگانا مناسب نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پی پی نے ایسا کیا کیا جو ووٹ ملے، پی پی نے ایسا کیا نہیں کیا جو ووٹ نہیں ملنے تھے، پیپلزپارٹی 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہی ہے، لوگ جانتے ہیں ہمارے اسپتال کس نے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی غلط بات کا جواب نہیں دینا چاہتے ، ملک میں جو ماحول ہے اس کوٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری ہی بکھرے ہوئے لوگوں کو اکٹھا کرسکتے ہیں، 2018میں جعلی مینڈیٹ سے بانی پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا، پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہم احترام کرتےہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جومعصوم بننےکی کوشش کررہے ہیں وہ اس پراسس کےذمہ دارہیں، جہاز بھربھرکرلوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جاتی تھیں، الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن مینڈیٹ کا احترام کرتےہیں، الیکشن کا وقت آتا ہے توچوں چوں کا مربہ اکٹھاہو جاتا ہے تاہم لوگ جانتے ہیں دکھ سکھ میں کون ساتھ کھڑا رہا۔

سابق وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا ہوں، کس کونہیں پتاکہ مولانا کشمیرامور کے وزیر بنے، مولانا فضل الرحمان نےتحریک عدم اعتماد کے بارے میں گفتگوکی، تحریک عدم اعتماد پی پی نےموو کی کسی کے کہنے پرنہیں کی، عدم اعتماد کا مولانا حصہ تھے، آج الزام لگانا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تاریخی سیلاب آیا کوئی جماعت نظر نہیں آئی، مشکل وقت میں صرف پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی رہی، بلدیاتی انتخابات میں بھی لوگوں نے انہیں مسترد کیا، جی ڈی اے اور اتحادی سال ڈرائنگ روم میں رہتےہیں، الیکشن میں یہ لوگ جمع ہو جاتے ہیں کہ ووٹ دو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں تقریب پیرپگاراکے مریدوں کا اجتماع ہے، جامشورو کی تقریب کو سیاسی جماعت کا جلسہ نہ سمجھا جائے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب میں پی پی ارکان نے لوگوں کو ریسکیو کیا، کوئی پارٹی ہے جو عوام میں نظر آئی ہو، پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑے ہیں، پیپلزپارٹی کوسندھ میں تاریخی اکثریت ملی، پیپلزپارٹی کو تاریخی مینڈیٹ سندھ کی عوام نے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!